دعا اور ظہیر ہائیکورٹ میں پیشی کیلئے لاہور روانہ

کراچی: دعا زہرہ اور اس کے شوہر ظہیر کو ہائیکورٹ میں پیشی کے لیے لاہور روانہ کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق دعا زہرہ اور اس کے شوہر ظہیر کو آج جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پیش کیا جانا تھا تاہم دونوں کو آج عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔تفتیشی ذرائع کا بتانا ہے کہ دعا اور ظہیر کو لاہور کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے کیونکہ دونوں کو کل لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہونا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دعا اور ظہیر کا کیس لاہور ہائیکورٹ میں بھی زیر سماعت ہے، یہی وجہ ہے کہ ملزم ظہیر کو ٹرائل کورٹ میں پیش کیے بغیر لاہور کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ظہیر کے اہلخانہ نے پولیس کی جانب سے ہراساں کرنے پر درخواست لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا رکھی ہے جبکہ دعا کے شوہر ظہیر کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں