پشاور:مئیر پشاور حاجی زبیر علی نے افسران کا پی او ایل پر 35 فیصد کٹ لگادیا

پشاور :وفاقی اور صوبائی حکومت کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے کیپٹل میٹرو پولیٹن کے مئیر حاجی زبیر علی نے کیپٹل افسران کا پٹرول اور ڈیزل (پی او ایل )پر 35 فیصد کٹ لگا دیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے کیپٹل میٹروپولیٹن افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مئیر پشاور نے کہاکہ کیپٹل میٹروپولیٹن کے افسران اور چیئرمینز غیر ضروری اخراجات کم کرے ‘انہوں نے کہاکہ ہمارے ملک کے امپورٹ زیادہ ہے او ر ایکسپورٹ کم ہے جس کی وجہ سے ملک کی زرمبادلہ کوشدید دھچکا لگاہے اور اب وقت آگیا ہے کہ تمام محکمے بلدیاتی نمائند ے اور ضلعی افسران اپنے اخراجات کم کرے جبکہ پٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو مدنظر رکھ کر کیپٹل میٹرو پولیٹن گورنمنٹ نے فیول اخراجات پر 35فیصد کٹ لگایا گیا ہے انہوں نے کہاکہ 35 فیصد کٹنگ ڈیزل ‘ پٹرول کی مد میں بچت پالیسی پر عمل درآمد کرنے کیلئے کیا ہیں انہوں نے ڈائریکٹر جنرل کیپٹل میٹرو پولیٹن کو 35 فیصد کٹ پر فوری احکامات جاری کردئیے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں