پشاور: ریسکیو1122 اہلکار نظام اللہ جنگلات میں لگی آگ بجھانے کے دوران شہید ہوگیا

پشاور: ریسکیو1122 اہلکار نظام اللہ جنگلات میں لگی آگ بجھانے کے دوران شہید ہوگیا، ڈاکٹر خطیر احمد ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122نے بتایا کہ نظام اللہ جنگلات پر لگی آگ پر قابو پانے کے دوران ہر اول دستے میں شریک ہوا، ریسکیو1122کے ذرائع کے مطابق نظام اللہ کا جسد خاکی جنگلات سے نیچے منتقل کیا جارہا ہے، ڈی جی ریسکیو1122 نے مزید بتایا کہ شانگلہ کے پہاڑی سلسلے منگا چکسیر جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے آپریشن جاری ہے، ریسکیو1122 اہلکار 3 گھنٹوں سے زائد پیدل مسافت کرتے ہوئے آگ کے مقام پر پہنچتے ہیں، ، ڈی جی ریسکیو1122کا کہنا تھا کہ شہید اہلکار کی پیشہ وارانہ کارکردگی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا. جنگلات میں آگ بجھانے کے دوران متعدد اہلکار زخمی ور جھلس چکے ہیں،
ریسکیو1122 کے اہلکار عزم، ہمت اور استقامت کے ساتھ کام کررہے ہیں،.

اپنا تبصرہ بھیجیں