وزیراعظم کا شہریوں کی زندگیاں بچانے والے آئل ٹینکر کے ڈرائیور کیلیے انعام کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں اپنی جان داؤ پر لگا کر لاتعداد زندگیاں بچانے والے آئل ٹینکر کے ڈرائیور کو انعام سے نوازنے کا اعلان کیا ہے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر اسٹریٹجک ریفارمز کے سربراہ سلمان صوفی نے بلوچستان میں اپنی جان داؤ پر لگا کر لاتعداد زندگیاں بچانے والے آئل ٹینکر کے ڈرائیور فیصل کو ٹیلی فون کیا، سلمان صوفی نے فیصل کو وزیرِ اعظم کی طرف سے خراجِ تحسین پیش کیا۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ آئل ٹینکر کے ڈرائیور کو اسلام آباد مدعو کرکے انعام سے نوازا جائے۔
وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ فیصل کے اس جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں، اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر ہزاروں جانوں کو بچانے کے اس عمل کی جتنی پذیرائے کی جائے کم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں