ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک اور خواجہ سرا قتل

خیبر پختونخوا میں ایک اور خواجہ سرا کو بیدردی سے قتل کر دیا گیا.ڈیرہ اسماعیل خان میں 20 سالہ خواجہ سرا شیزا کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ،راشد نامی شخص شیزا کا دوست فائرنگ کے بعد فرار ہو گیا. واقعہ سرکلر روڈ پر تاج پلازہ میں شیزا کے فلیٹ پر پیش آیا۔ پولیس کے مطابق ملزم راشد کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں، ملزم راشد ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ملازم ہے۔پولیس ذرائع کاکہنا ہے کہ واقعہ کی نوعیت کے بارے میں ابھی کچھ کہا نہیں جا سکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں