صوابی :شہید کانسٹیبل عامر خان کی نماز جنازہ آج صبح پولیس لائنز صوابی شاہ منصور میں ادا کر دی گئی

صوابی :شہید کانسٹیبل عامر خان کی نماز جنازہ آج صبح پولیس لائنز صوابی شاہ منصور میں ادا کر دی گئی.شہید کانسٹیبل عامر خان کی نماز جنازہ آج صبح 06:00 بجے پولیس لائنز صوابی شاہ منصور میں ادا کی گئی،نماز جنازہ میں ڈی پی او صوابی محمد شعیب خان، ایس پی انوسٹی گیشن صوابی محمد فیاض ، ڈی ایس پیز نورالامین خان، فاروق زمان، ظریف خان، افتخار علی و دیگر پولیس افسران و اہلکاران نے شرکت کی.ڈی پی او صوابی اور پولیس کے چاک و چوبند دستے نے شہید کو سلامی دی اور پھولوں کے گلدستے رکھے.ملزم کی فائرنگ سے کانسٹیبل عامر خان شہید جبکہ انچارج چوکی کلابٹ انچارج اے ایس آئی یاسر خان شدید زخمی ہوا ہے جو کہ ہسپتال میں زیر علاج زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں