انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل کیوی کپتان کین ولیمسن کورونا کا شکار

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔نیوزی لینڈ کرکٹ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل کیوی کپتان کین ولیمسن کا کووڈ ٹیسٹ پازیٹیو آگیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ کووڈ کی علامات ظاہر ہونے پر ولیمسن کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا تھا۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق کین ولیمسن انگلینڈ کے خلاف دوسرا ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے اور ان کی غیر موجودگی میں ہمیش ردرفورڈ کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے جبکہ ٹام لیتھم ٹیم کی کپتانی کریں گے۔
واضح رہے کہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ آج ٹرینٹ برج میں شروع ہوگا۔
انگلش ٹیم کو 3 میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں