پولیس اور عامر لیاقت کے ورثا کے معاملات طے، پوسٹ مارٹم نہیں ہوگا

معروف اینکر عامر لیاقت حسین کی تدفین کے حوالے سے پولیس اور ان کے ورثا میں معاملات طے پاگئے۔
سینیئر سپرٹنڈنٹ آف پولیس (ایسٹ) کے مطابق کچھ دیر میں میت ورثا کے حوالے کی جائے گی۔حکام کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت کی میت ان کے بیٹے احمد کے حوالے کی جائےگی۔پولیس نے چھیپا حکام کو عامر لیاقت کی میت بیٹے کے حوالے کرنے کی اجازت دے دی ہے اور میت پوسٹ مارٹم کے بغیر ہی تدفین کیلئے ورثا کے حوالے کی جائے گی۔دوسری جانب اہلخانہ کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت حسین کی میت کو غسل رمضان چھیپا دیں گے اور ان کی نمازجنازہ بعد نماز عصر ادا کی جائے گی۔عامر لیاقت حسین کی تدفین عبداللہ شاہ غازی مزار کے احاطے ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں