پنجاب کابینہ کے نئے اراکین 13 جون سے قبل حلف اٹھائیں گے، ذرائع

لاہور: پنجاب کابینہ میں توسیع کے لیے نئے اراکین کے ناموں پر مشاورت مکمل کرلی گئی۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کابینہ میں توسیع کیلئے نئے اراکین کے ناموں پر مشاورت مکمل کرلی گئی ہے جبکہ آج یا کل حلف لیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پنجاب کابینہ کے دوسرے مرحلے میں 25 سے زائد وزرا حلف اٹھائیں گے جبکہ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کی پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد دونوں پارٹیوں میں وزراء اور محکموں کا معاملہ خوش اسلوبی سے طے پا گیا ہے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کی کابینہ 13جون کو پیش ہونے والے بجٹ سے قبل مکمل کرنے کا امکان ہے جبکہ نئے وزراء سے حلف گورنر پنجاب بلیغ الرحمن لیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں