دعا زہرہ کے والدین عازمین حج سے بیٹی کیلئے دعا کرانے ائیرپورٹ پہنچ گئے

دعا زہرہ کیس میں سندھ ہائیکورٹ کے بعد لاہور ہائیکورٹ نے بھی دعا کو اپنی مرضی کے فیصلے کا اختیار دیا ہے۔
عدالتی فیصلے کے بعد دعا شوہر ظہیر کے ساتھ ہے لیکن اس کے والدین بیٹی کی واپسی کے لیے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔گزشتہ روز دعا کے والدین کو کراچی ائیرپورٹ پر دیکھا گیا جہاں وہ پلے کارڈ اٹھائے کھڑے تھے جن پر حج پر جانے والے افراد سے بیٹی کے لیے دعا کی درخواست کی گئی تھی۔
دعا کی والدہ کے ہاتھ میں موجود پلے کارڈ پر لکھا تھا کہ ’فریاد یارسول اللہ ! آپ کی بیٹی دعا زہرہ مافیا کے چنگل میں ہے آپ ہماری مدد فرمائیں آمین‘۔
دوسری جانب دعا کے والد بھی ایک پلے کارڈ اٹھائے کھڑے تھے جس پر لکھا تھا کہ ’ آپ اللہ اور رسول پاک ﷺ کی بارگاہ میں فریاد کریں کہ وہ ہماری دعا کو ظالموں کے چنگل سے آزادی عطا فرمائے آمین ‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں