لاہور میں 4 مقامات پر آگ بھڑک اٹھی، 3 افراد ہلاک

لاہور اور اس کے نواح میں 4 مقامات پر آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔لاہور میں فیروز والا کے علاقے رچنا ٹاؤن میں واقع چمڑہ فیکٹری میں آگ لگنے سے 2 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے جب کہ فیکٹری کی آگ پر3 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا۔ریسکیو ٹیم کے مطابق چمڑہ فیکٹری میں کیمیکل ری ایکشن سے اس وقت آگ لگی جب وہاں نیا پلانٹ لگایا جا رہا تھا، آگ لگنے سے دھویں کے بادل آسمان سے باتیں کرتے رہے، پلانٹ پر کام کرنے والے والامزدور رمضان اوراس کا ساتھی جمال جھلس کر ہلاک ہوگئے۔دوسری جانب لاہور کے علاقے گھوڑے شاہ روڈ پر فرنیچر کے گودام میں آگ لگ گئی جس کی زد میں آکر ایک نوجوان شرجیل ہلاک جب کہ شہروز اورعلی زخمی ہوگئے۔
ادھر اندرون موچی گیٹ کے ایک پلازے کی دوسری منزل پر کھلونوں کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی جس پر جلد قابو پا لیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے آتشزدگی سے ناگہانی اموات پر دکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر لاہور سے رپورٹ طلب کر لی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں