وزیراعظم شہباز شریف کا پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی کتابوں کی اشاعت میں تاخیر کا سخت نوٹس

وزیراعظم شہباز شریف کا پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی کتابوں کی اشاعت میں تاخیر کا سخت نوٹس ،وزیراعظم شہباز شریف نےپنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی کتابوں کی اشاعت میں تاخیر کا سخت نوٹس لیتے ہو ئےوزیر تعلیم رانا تنویر حسین کو معاملے پر فوری کارروائی کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی.وزیر اعظم نے وفاقی وزیر تعلیم کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ والدین اور طالب علموں کو درپیش تکالیف کو فی الفور دور کیا جائے اورمسئلہ کے ذمہ داروں کا تعین کرکے کارروائی عمل میں لائی جائے.یقینی بنایا جائے کہ آئندہ اس نوعیت کا مسئلہ پیدا نہ ہو.

اپنا تبصرہ بھیجیں