‏اسلام آباد ،‏مری اورسوات کے جنگلات میں ایک بار پھر آگ بھڑک اُٹھی

‏اسلام آباد :مارگلہ پہاڑیوں پر ایک بار پھر آگ بھڑک اٹھی-‏آگ سید پور ویلج سے اوپر جنگل کے ایریا میں لگی ہوئی ہے-
‏سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کے 100 سے زائد اہلکار آگ بجھانے میں مصروف ہیں .‏مری میں پھگواڑی کے قریب جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی-آگ نے جنگل کے وسیع رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا.مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے میں مصروف ہیں.جبکہ سوات میں املوک درہ کے پہاڑی سلسلے پر آگ لگنے کی اطلاعات ہیں ، ریسکیو 1122 اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 کے جوان فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ ریسکیو 1122 کے جوانوں نے فوری اگ بجھانے کے لئے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔
دوسری جانب ‏خیرپور میں ریلوے ٹریک کے ساتھ جھاڑیوں میں آگ لگ گئی، جس سے ریلوے کی آمد رفت معطل ہو گئی.‏جھاڑیوں میں لگنے والی آگ کئی میٹرز تک پھیل چکی ہے-‏آتشزدگی کےباعث کراچی جانےوالی خیبرمیل کو خیرپور میں روک دیاگیا-

اپنا تبصرہ بھیجیں