’عامر لیاقت کی پاکستان سے محبت‘، بشریٰ اقبال نے سوشل میڈیا پر کیا شیئر کیا؟

عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ ڈاکٹر بشریٰ اقبال نے سابق شوہر کی پاکستان سے محبت ایک تصویر کے ذریعے واضح کی ہے۔سابق شوہر کے انتقال کے بعد سے بشریٰ اقبال ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر کافی متحرک ہیں اور گاہے بگاہے عامر لیاقت سے منسوب پیغامات شیئر کررہی ہیں۔اب انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں پاکستان کے قومی پرچم کے مختلف بیجِز رکھے ہوئے ہیں۔
تصویر کے کیپشن میں بشریٰ اقبال نے لکھا کہ ’یہ عامر لیاقت کی پاکستان سے محبت تھی‘۔
یاد رہے کہ عامر لیاقت حسین نے پہلی شادی ڈاکٹر بشریٰ اقبال سے کی تھی جن سے ان کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔عامر لیاقت حسین کا انتقال 9 جون بروز جمعرات کو ہوا اور 10 جون جمعہ کے روز عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں ان کی تدفین کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں