عمران خان اداروں کےخلاف بات کرتے ہیں اپنی کارکردگی پرنہیں، خواجہ آصف

اسلام آباد: وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان اداروں کے خلاف بات کرتے ہیں اپنی کارکردگی کے بارے میں بات نہیں کرتے۔اسلام آباد میں وفاقی وزراء کے ساتھ نیوز کانفرنس میں وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ ان کے خلاف سازش ہوئی جس میں ادارے شامل ہیں۔ وہ اپنی کارکردگی کی بات نہیں کرتے۔خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان ملک کو تباہی کے دہانے پرچھوڑگئے۔ان کے دورحکومت میں ریکارڈ قرضے لئے گئے۔ آئی ایم ایف معاہدے میں شرائط پی ٹی آئی کی لگائی ہوئی تھیں۔مہنگائی اس وقت پوری دنیا کا مسئلہ ہے۔ مہنگائی سے زیادہ وہ ممالک متاثر ہو رہے ہیں جن کے پاس وسائل کی کمی ہے۔ روس اور یوکرین تنازع کی وجہ سے مہنگائی بڑھی۔
خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں میں پانی ،بجلی اور گیس کے استعمال میں کفایت شعاری کرنا ہوگی۔ دنیا بھرمیں کہیں رات ایک بجے تک کاروبار نہیں ہوتا۔دنیا بھر میں ساڑھے 6بجے دکانیں بند ہوتی ہیں۔ آصف ہمیں شمسی توانائی سے بجلی کی پیداوار پر کام کرنا ہوگا۔ملک کا غریب طبقہ اس وقت شدید مشکلات کا شکار ہے۔ موجودہ مشکل صورتحال سے نکلنے کے لئے اجتماعی کوششیں کرنا ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں