مالاکنڈ؛ سیشن کورٹ بٹ خیلہ میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق ایک زخمی

مالاکنڈ؛ سیشن کورٹ بٹ خیلہ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اورایک زخمی ہو گیا.کورٹ سیکورٹی نے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا. ذرائع کے مطابق قتل ہونے والے شخص کا تعلق سخاکوٹ سے ہے ۔ زخمی ہونے والا شخص راہ گیر بتایا جا رہا ہے ،جبکہ گرفتار ملزم مردان کا رہائشی ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ ملزم پاوٴں سے پستول باندھ کر کورٹ میں داخل ہوئے ۔ملزم عدنان نے بتایا کہ مقتول نے میرے بھا ئی کو ڈیڑھ سال سے غائب کیا ہوا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں