شان شاہد کی ایکشن سے بھرپور فلم ’’ضرار ‘‘ کا ٹریلر جاری

کراچی: پاکستان فلم انڈسٹری کے سُپراسٹارشان شاہد کی ایکشن سے بھرپور فلم ’’ ضرار ‘‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔شان شاہد کی اس فلم پر کئی سالوں سے کام جاری تھا اور شائقین بھی اس کا بےصبری سے انتظار کر رہے تھے تاہم اب فلم کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے جس کو دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم ہوگی۔
فلم کا ٹریلر انسٹاگرام پر جاری کیا گیا ہے ایک منٹ 30 سیکنڈ دورانیے کے ٹریلرمیں شان ایک ایسا کردارنبھارہے ہیں جو ملک دشمن عناصر اور دہشت گردوں کا اکیلے خاتمہ کر رہا ہے۔فلم میں شان شاہد سمیت کرن ملک، نیئراعجاز، ندیم بیگ اوردیگرمرکزی کردار نبھاتے نظر آئیں گے ، فلم ’’ضرار‘‘کی دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کی کہانی شان نے خود لکھی ہے اور اس کے ڈائیریکٹر بھی وہی ہیں۔ضرارکا کردار نبھانے والے شان ممکنہ طورپرانٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) سے وابستہ ہیں جو جنگ زدہ دنیا میں امن کا پیغام دینا چاہتے ہیں اور اپنے وطن کے لئے بےخوف ہو کر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔
فلم جلد ہی ملک بھر کے سنیما گھروں کی زینت بنے گی تاہم اس کی ریلیز کی تاریخ کا اب تک اعلان نہیں کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں