عطا تارڑ کو پنجاب اسمبلی میں محکمہ داخلہ کے امور کی ذمہ داری سونپ دی گئی

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے صوبائی وزیر عطا تارڑکو پنجاب اسمبلی میں محکمہ داخلہ کے امور کی ذمہ داری سونپ دی۔ عطا تارڑکو پنجاب اسمبلی میں محکمہ داخلہ کے امور کی ذمہ داری سونپے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق عطا تارڈ کویہ ذمہ داری پنجاب اسمبلی کے 41ویں اجلاس کے لیے تفویض کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں