پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلے گا یا نہیں، فیصلہ آج ہوگا

اسلام آباد: پاکستان کے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ سے نکلنے سے متعلق فیصلہ آج ہوگا۔
ایف اے ٹی ایف کا اجلاس 13 جون سے جاری ہے جس کا آج آخری روز ہے، ایف اے ٹی ایف کے پلینری اجلاس میں پاکستان کو کارکردگی کی بنیاد پر گرے لسٹ سے نکالنے یا مزید رکھنے کا فیصلہ آج کیا جائے گا جس کا اعلان آج رات ایف اے ٹی ایف کی جانب سے کیا جائے گا۔اس حوالے سے خارجہ امور کی وزیرمملکت اور اجلاس میں پاکستانی وفد کی سربراہ حنا ربانی کھر نے ٹوئٹ میں کہا کہ فائننشل ٹاسک فورس ( ایف اے ٹی ایف) کا پلینری اجلاس برلن میں جاری ہے۔ ایف اے ٹی ایف اجلاس کے اختتام پر باضابطہ بیان جاری کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں