پاکستان اورکالعدم ٹی ٹی پی کے درمیان مذاکرات مکمل ہوگئے، ذبیح اللہ مجاہد

افغان طالبان کےترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے پاکستان اورکالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)کے درمیان کابل میں دو دن قبل مذاکرات مکمل ہوگئے ہیں۔نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہدکا کہنا تھا کہ پاکستان اور ٹی ٹی پی میں دو دن قبل مذاکرات مکمل ہوئے ہیں، ہوسکتا ہےکہ اس بار مذاکرات کسی نتیجے پر پہنچ جائیں۔ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان اور ٹی ٹی پی میں مذاکرات کےلیے ہمارا کردار ثالث کا ہے، مذاکرات ناکام ہوئے تو کسی کو افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں کرنے دیں گے۔
ترجمان افغان طالبان کا مزیدکہنا تھا کہ پاکستانی طالبان غیرمعینہ مدت تک طویل جنگ بندی کا اعلان کرچکے ہیں، جنگ بندی سےحملوں کا سلسلہ رکا رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں