قتل یا خودکشی؟سیٹھ عابد کی بیٹی کی گھر سے لاش برآمد

لاہور: قتل یا خودکشی؟؟؟مسلم ٹاون کے علاقے میں معروف کاروباری شخصیت سیٹھ عابد مرحوم کی بیٹی کی گھر سے لاش برآمد سینے میں گولی لگنے سے موت ھوئی پولیس نے فہد نامی لے پالک بیٹے کو حراست میں لے لیا
مسلم ٹاون گلزار انڈر پاس کے قریب واقع سی بلاک کی کوٹھی میں پرسرار طور پر پیٹ میں گولی لگنے سے60سالہ فرح ہلاک ھوگئی مقتولہ کا خاوند مظہر نیب میں 4 ارب کی انکوائری کی وجہ سے امریکہ جا چکا ہے جبکہ مقتولہ کے 3 لے پالک بچے ہیں فہد اور اسکی بہن فرح کے ساتھ رہتے تھے جبکہ تیسرا لے پالک بیٹا فرید اپنے بیوی بچوں کے ساتھ ڈیفنس میں رہائش پذیر ھے۔ فرید نے پولیس کو بتایا کہ اسکے لے پالک بھائی فہد نے ماں کو قتل کیا ھے پولیس نے فہد کو حراست میں لے لیا جبکہ فہد نے پولیس کو بتایا کہ اسکی ماں نے پیٹ میں خود گولی ماری ھے میں خود اسے قریبی پرائیویٹ ہسپتال لے کر گیا۔جبکہ ایس پی اقبال ٹاون عمارہ شیرازی اور دیگر پولیس افسران جو نوع پر پہنچے انکا کہنا ھے کہ گھر سے بیڈ شیٹ تبدیل کرنے کے ساتھ 2 پستول زمیں میں دبا دئیے گئے اور ایک کچن میں چھپایا گیا پولیس نے تینوں برآمد کر لئیے۔سی سی پی او لاہور نے نوٹس لیتے ھوئے تمام پہلووں پر تفتیش کرنے کی ہدایت کر دی 60 سالہ فرح کی لاش مردہ خانے بھجوا دی گئی، پولیس نے فہد اور 3ملازموں کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے ۔پولیس کے مطابق حالات و وقعات مشکوک لگ رہے ہیں ، گھر والوں کے بیان اور گرفتار افراد سے تفتیش کے بعد ہی ان کے قتل کے محرکات سامنے آئیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں