پی ٹی آئی نے لانگ مارچ میں جاں بحق کارکن کے اہلخانہ کو 90 لاکھ کا امدادی چیک دیدیا

پاکستان تحریک انصاف نے لانگ مارچ میں جاں بحق ہونے والے کارکن احمد جان کے اہل خانہ کو 90 لاکھ روپے کا امدادی چیک دے دیا۔مردان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر عاطف خان نے متاثرہ خاندان کو چیک دینے کی تصدیق کی اور کہا کہ پہلے بھی 25 لاکھ روپے کی مالی معاونت کی جاچکی ہے۔
عاطف خان نے کہا کہ مرحوم احمد جان کے بچوں کی کفالت کا عمران خان نے وعدہ کیا تھا جس کو پورا کیا جائے گا۔خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے 25 مئی کے لانگ مارچ میں اٹک میں کنٹینر ہٹانے کی کوشش میں پل سے گر کر کارکن احمد جان جاں بحق ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں