سعودی شہزادہ ترکی بن فیصل انتقال کرگئے

سعودی شہزادہ ترکی بن فیصل بن ترکی جدہ میں انتقال کرگئے۔سعودی ایوان شاہی کی جانب سے جاری کیےگئے اعلان کے مطابق شہزادہ ترکی بن فیصل بن ترکی بن عبدالعزیز بن ترکی آل سعود کی نماز جنازہ آج نماز عصر کے بعد مسجد الحرام میں ادا کی جائے گی۔شہزادہ ترکی بن فیصل 1979 سے 2001 تک سعودی عرب کی انٹیلی جنس ایجنسی جنرل انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں