انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر نئی ریکارڈ سطح پر آگیا

کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر نئی ریکارڈ سطح پر آگیا۔ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈالر کی انٹربینک مارکیٹ قیمت 211 روپے سے تجاوز کرگئی۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر 2.46 روپے اضافے سے 211.20 روپے کا ہوگیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستانی روپیہ کی قدر کا دارومدار آئی ایم ایف پروگرام کے گرد گھومتا جارہا ہے، حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی ختم کرنے سمیت دیگر سخت اقدامات کے باوجود آئی ایم ایف قرض پروگرام کے معاہدے پر رضامند نہیں بلکہ پیٹرول پر لیوی اور سیلز ٹیکس بھی بھی عائد کرنے کا مطالبہ کررہا ہے۔
ماہرین کے مطابق اس سے پروگرام میں شمولیت کا عمل طول اختیار کررہا ہے اور مالیاتی بحران میں خطرناک حد تک بڑھنے سے غیر یقینی ماحول سے ڈالر کی بلند پرواز جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں