حسن علی کے پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں سیر سپاٹے

کرکٹر حسن علی نے آف سیزن میں بیرون ملک جانے کے بجائے پاکستان میں شمالی علاقہ جات کے حسین نظاروں سے لطف اندوز ہونے کو ترجیح دی۔ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز کے بعد قومی کرکٹرز اب فری ہیں اور ان کی اگلی اسائنمنٹ دورہ سری لنکا ہے،ایسے میں کچھ کرکٹرز انگلینڈ میں کرکٹ کھیل رہے ہیں تو کچھ سیر و تفریح کر رہے ہیں۔
فاسٹ بولر حسن علی ملک کے حسین مقامات دیکھنے کے دلدادہ ہیں اس لیے ان دنوں بھی انہوں نے بیرون ملک کسی خوشگوار مقام پر جانے کی بجائے شمالی علاقہ جات کے حسین نظارے دیکھنے کا فیصلہ کیا۔
حسن علی اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ساتھ ان دنوں سیرو تفریح پر ہیں، کرکٹر اور ان کی اہلیہ اپنے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر حسین نظاروں کی اسٹوریز شئیر کر رہے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں