سینیئر اداکار مسعود خواجہ انتقال کرگئے

راولپنڈی: ٹیلی ویژن اور اسٹیج ڈراموں کے مزاحیہ اداکار مسعود خواجہ انتقال کرگئے۔اہل خانہ کے مطابق مسعودخواجہ ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی میں زیر علاج تھے، ان کا گردوں کی بیماری کے باعث ڈائیلاسز چل رہا تھا۔مسعودخواجہ کی جانب سے وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب سے مدد کی اپیل بھی کی گئی تھی.
طویل فنی کیریئر میں مسعود خواجہ نے متعدد ڈراموں میں کام کیا، پاکستان ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والا ڈرامہ گیسٹ ہاؤس ان کے مشہور ڈراموں میں شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں