وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، ایف اے ٹی ایف کا معاملہ زیر غور

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کا معاملہ زیرغور آیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی چیف، وزارت خارجہ اور ایف اے ٹی ایف سیل کو مبارک باد دی۔ذرائع کا کہنا ہےکہ وفاقی کابینہ کو جی ایس پی پلس اسٹیٹس پر بھی بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم نے انڈونیشیا سے خوردنی تیل منگوانے پر وزیرصنعت اور ٹیم کو مبارک باد دی،
ان کا کہنا تھا کہ خوردنی تیل کی کمی کی وجہ سے بحران پیدا ہوا، خوردنی تیل کی فراہمی کے لیے انڈونیشیا کے صدر سے بات کی تھی، وزارت صنعت اور وزارت خارجہ کے حکام نے اہم کردار ادا کیا، امید ہے کہ خوردنی تیل کی آمد کے بعد معاملات بہتر ہوجائیں گے۔اجلاس میں سکوک بانڈ کے اجراء اور ائیر پورٹس پر انسداد منی لانڈرنگ پولیس اسٹیشن بنانےکی منظوری متوقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں