وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سستا پٹرول،سستا ڈیزل سکیم کے تحت 2000 روپے کی ادائیگیوں کا آغاز

اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف سے وزیرِ برائے تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ و سر براہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ عطاء مری نے ملاقات کی .ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی.ملاقات میں شازیہ مری نے وزیرِ اعظم کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے جاری منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کیا. وزیرِ اعظم نے ٹارگٹڈ سبسڈی کیلئے وزارتِ تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ کو وزارتِ خزانہ اور وزارت صنعت و پیداوار سے تعاون کے بعد جامع حکمتِ عملی مرتب کرنے کی ہدایات جاری کیں. ملا قات میں وزیر اعظم شہباز شریف کہا کہ معاشی طور پر پسماندہ طبقے کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے.آئندہ مالی سال میں آٹے، چینی، گھی/خوردنی تیل، دالوں اور چاول پر ٹارگٹڈ سبسڈی دی جائے گی. تمام متعلقہ وزارتیں یہ یقینی بنائیں گی کہ سبسڈی مستحق و پسماندہ افراد تک پہنچے.

اپنا تبصرہ بھیجیں