‘کمنٹ کرنے سے پہلے شیشہ دیکھ لیا کریں’، وسیم اکرم نے ایسا کیوں کہا؟

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان کے نام سے مشہور وسیم اکرم نے تنقید کرنے والے سوشل میڈیا صارفین کے لیے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔وسیم اکرم نے کچھ روز قبل انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی تھی جس پر صارفین نے طرح طرح کے تبصرے کیے، کسی نے سابق کرکٹر کو بوڑھے نہ ہونے کا طعنہ دیا تو کسی نے وزن پر بات کی۔اب وسیم اکرم نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ ‘میری تصویر پر کسی نے کہا کہ میں موٹا ہوگیا ہوں، کسی نے کہا کہ آپ بوڑھے کیوں نہیں ہوتے تو آپ کو بڑی فکر ہے’۔
سابق کپتان نے کہا کہ ‘میں نے لوگوں کی پروفائل جاکر دیکھی، بڑے پتیلے جتنا منہ ہے اور دوسروں کو باتیں کرتے ہیں، میری درخواست ہے کہ تبصرہ کرنے سے پہلے شیشہ دیکھ لیا کریں’۔
وسیم اکرم کی مذکورہ پوسٹ پر ان کے چاہنے والوں نے بڑی تعداد میں کمنٹس کیے اور انہیں ایسے ناقدین کو نظر انداز کرنے کا مشورہ بھی دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں