امیتابھ بچن نے کنگ خان کے ساتھ ’ڈان3‘ میں جلوہ گر ہونے کا عندیہ دے دیا

ممبئی: امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ شاہ رخ خان کے ساتھ اپنے ایک ونٹیج ڈان 1 کے پوسٹر پر دستخط کر رہے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بگ بی کی جانب سے اس تصویر کو مداحوں کے ساتھ شیئر کیے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر یہ خبر آگ کی طرح پھیل گئی کہ شاید امیتابھ بچن شاہ رُخ کے ساتھ ڈان 3 کی تیاری کا عندیہ دے رہے ہیں۔امیتابھ بچن کی جانب سے یہ پوسٹ اس خبر کے فوراً بعد سامنے آئی جس میں کہا گیا تھا کہ ‘ڈان’ کی ہدایت کاری کرنے والے فرحان اختر نے اپنی نئی اسکرپٹ پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے پریانکا چوپڑا، کترینہ کیف اور عالیہ بھٹ کے ساتھ اپنی فلم ‘جی لے ذرا’ کو بیک برنر پر رکھ دیا ہے۔امیتابھ بچن کے اس انسٹاگرام پوسٹ کے بعد ان کے مداحوں کا یہ کہنا ہے کہ بچن اس فلم میں اپنی ممکنہ واپسی کا اشارہ دے رہے ہیں جو بالی ووڈفلموں میں اب تک کا سب سے بڑا کراس اوور بن سکتا ہے۔سوشل میڈیا پر کچھ مداحوں نے یہ بھی پوچھا کہ کیا کاجول اس فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والی ہیں؟ کیونکہ اداکارہ نے گزشتہ دنوں اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی اور اس کے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’’میں ہوں ڈان‘‘۔
واضح رہے کہ مداح ڈان 3 کیلئے گزشتہ ایک دہائی سے مطالبہ کر رہے ہیں اور ڈان 3 سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بنا ہوا ہے جبکہ امیتابھ بچن اپنی فلم کی ریلیز کا 44 سالہ جشن بھی منا رہے ہیں جس کیلئے انہوں نے سوشل میڈیا پر کچھ پرانی تصاویر بھی شیئر کی ہیں، 2006 میں شاہ رُخ خان نے ڈان کے سیکوئل میں وہی کردار دوبارہ نبھایا تھا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں