بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا شکر گزار ہوں، جنہوں نے مادر وطن پر اعتماد کیا: شہباز شریف

لاہور: وزیراعظم شہبازشریف کا بیرون ملک پاکستانیوں کو خراج تحسین اور اظہار تشکر ،وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مادر وطن پر اعتماد کیا۔وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں کہا کہ ہماری حکومت روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ سکیم کے پیچھے مضبوطی سے کھڑی ہے، خوشی ہے کہ کل سٹیٹ بینک کو 57 ملین ڈالر ایک دن میں اب تک کی سب سے بڑی رقم آئی۔انہوں نے کہا کہ اب ہم نے مجموعی ذخائر میں 4.5 ارب ڈالر سے تجاوز کر لیا ہے، انہوں نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا۔ایک دن میں 57 ملین ڈالر پاکستان بھجوا کر بیرون ملک پاکستانیوں نے ایک نیا ریکارڈ قائم کیاہے .گزشتہ روز ایک دن میں سب سے زیادہ 57 ملین ڈالر سٹیٹ بینک کو موصول ہوئے ہیں .ہماری حکومت روشن ڈیجیٹل اکاﺅنٹ سکیم کی مکمل حمایت اور سرپرستی کررہی ہے .ایک دن میں ریکارڈ رقوم بھجوانے پر بیرون ملک پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں .
بیرون ملک پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں جن کے دل پاکستان کی محبت میں دھڑکتے ہیں .بیرون ملک پاکستانی غیرملکی زرمبادلہ کے ذریعے ہمیشہ ملکی معیشت کی مضبوطی اور بہتری میں کردارادا کرتے ہیں .آپ سے وعدہ ہے کہ موجودہ معاشی مشکلات کے بھنور سے نکل کر آپ کی امیدوں اور توقعات پر پورا اتریں گے،مجھے پورا یقین ہے کہ آپ مستقبل میں بھی پاکستان کی مدد اسی پرخلوص جذبے سے کرتے رہیں گے.بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی سہولت کے لئے موجودہ حکومت متعدد اقدامات کررہی ہے. ان شاءاللہ ہم آپ کی زندگیوں میں آسانیاں لانے کے لئے کوئی کسراٹھانہیں رکھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں