پاکستان: کورونا کیسز کی شرح ڈیڑھ فیصد سے تجاوز کرگئی

ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور شرح ڈیڑھ فیصد سے تجاوز کرگئی ہے۔قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیسز کی شرح 1.53 فیصد ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 13 ہزار 300 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 204 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔
این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی تاہم 66 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں