افغانستان میں زلزلہ: کرکٹر راشد خان نے دردناک تصویر شیئر کردی

افغان کرکٹر راشد خان نے ملک میں آنے والے تباہ کن زلزلے کی ایک درد ناک تصویر شیئر کی ہے۔
راشد خان نے ٹوئٹر پر ایک معصوم بچی کی تصویر شیئر کی ہے جس کے عقب میں ایک گھر کو تباہ حال میں دیکھا جاسکتا ہے۔افغان کرکٹر نے لکھا کہ یہ بچی اپنے خاندان میں واحد ہے جو زندہ بچی ہے، حکام اس کے خاندان کے کسی دیگر فرد کو تلاش نہیں کر سکے۔راشد خان نے یہ بھی لکھا کہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کئی مکانات زمین بوس ہوگئے اور بہت سے لوگ ملبے تلے اور دور دراز علاقوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ افغانستان میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں اب تک ایک ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے جب کہ 1500 سے زائد زخمی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں