مظفر آباد: کار حادثے میں 4 افراد جاں بحق

مظفر آباد: مظفرآباد میں کار حادثے کے دوران میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔مظفرآباد کے علاقے کومی کوٹ سے چھتر کلاسں جانے والی کار کو خیریاں جیسوا کے مقام پر حادثہ پیش آیا۔ دوران سفر کار گہری کہائی میں جاگری جبکہ کار میں سوار 3 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
کار میں سوار ایک زخمی شخص کو تشویشناک حالت میں ریسکیو کیا گیا لیکن قریبی ہسپتال پہنچ کر وہ بھی زندگی کی بازی ہار گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں