پشاور: ایل آر ایچ میں ڈیوٹی پر مامور سیکورٹی گارڈ دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

پشاور: ایل آر ایچ میں ڈیوٹی پر مامور سیکورٹی گارڈ دل کا دورہ پڑنے سے جانبحق ہو گیا۔ ترجمان محمد عاصم کے مطابق وفات پانے والا سیکورٹی گارڈ داؤد باڑہ کا رہائشی جبکہ پرائیویٹ سیکورٹی کمپنی کا ملازم تھا، ڈیوٹی ڈاکٹر ہاسٹل میں تھی۔ ترجمان ایل آر ایچ نے مزید بتایا کہ گزشتہ رات دوران ڈیوٹی دل کا دورا پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ قتل کئے جانے کی خبر من گھڑت اور بے بنیاد ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں