لاہور: ریسٹورنٹ پر جھگڑے کے دوران فائرنگ نے 2 افراد کی جان لے لی

لاہور کے علاقے باغبان پورہ میں ریسٹورنٹ میں کھانے پر ہونے والے جھگڑے میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔ذرائع کے مطابق باغبان پورہ میں قائداعظم انٹرچینج کے قریب ریسٹورنٹ میں فائرنگ کے نتیجے میں دو نوجوان عمران اور علی حسن موقع پر ہلاک جبکہ عزیز الرحمان اور اعجاز زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ 6 ،7 افراد 2 دن پہلے ریسٹورنٹ میں داخل ہوتے ہیں،کھانا ٹھیک نہ ہونے پر بات تو تکرار سے شروع ہوتی ہے اور پھر لڑائی شروع ہو جاتی ہے۔ اس دوران ایک شخص کرسی اٹھا کر مارتا ہے۔پولیس کے مطابق دونوں پارٹیوں میں بعد ازاں صلح ہو گئی تھی ۔تاہم دو دن بعد وہ لوگ آکر فائرنگ کرتے ہیں۔دوسری سی سی ٹی وی میں دیکھا گیا کہ ریسٹورنٹ میں لوگ بیٹھے ہیں،بائیں طرف سے اندھا دھند فائرنگ شروع ہو جاتی ہے ،جس سے بھگدڑ مچ جاتی ہے۔
دوسری جانب مقتولین کے لواحقین اور اہل علاقہ نے ٹائر جلا کر سڑک بلاک کر دی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں