پاکستان کے ہاکی لیجنڈ مطیع اللہ خان طویل علالت کے بعد خالق حقیقی سے جاملے

بہاولپور: پاکستان کے ہاکی لیجنڈ اولمپیئن مطیع اللہ خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔مطیع اللہ خان کو گزشتہ روز طبیعت خراب ہونے پر بہاولپور وکٹوریہ اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔اولمپیئن مطیع اللہ خان نے تین اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی، مطیع اللہ خان کو حکومت پاکستان کی طرف سے تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں