منال کے امریکی اداکارہ کی اسٹوری چوری کرنے پر بہنوئی منیب کا ردعمل

اداکارہ منال خان کے بزنس وومن اور ماڈل کائیلی جینر کی ناشتے کی تصویر چوری کرنے پر ان کے بہنوئی اداکار منیب بٹ نے ردعمل دیا ہے۔
حال ہی میں منیب بٹ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی، دوران شو میزبان کے سوال پر اداکار نے بتایا کہ ‘جب سوشل میڈیا پر اس چیز کو اٹھایا گیا تو ہم سب ہنس رہے تھے اور فیملی کے واٹس ایپ گروپ پر منال پر بننے والی میمز شیئر کر رہے تھے’۔منیب نے کہا ‘کچھ لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ وہ انسٹاگرام پر بہت زیادہ اسٹوریز پوسٹ کرتے ہیں، اس نے بھی وہ تصویر دیکھی اور شیئر کر دی، منال کا یہ مقصد نہیں تھا کہ لوگ سمجھیں وہ اس کے ناشتے کی تصویر ہے’۔انہوں نے کہا ‘ہم سب گھر میں اس کے ساتھ مذاق کر رہے تھے، ہم نے اسے بہت انجوائے کیا’۔
پس منظر:
ہوا کچھ یوں کہ امریکی ماڈل کائیلی جینر نے انسٹاگرام پر اپنے ناشتے کی ایک اسٹوری اپ لوڈ کی جس میں کافی سارے پھل اور مشروب کے گلاسوں کو ٹرے میں رکھے ہوئے دیکھا گیا۔
تاہم کچھ ہی دیر بعد منال خان نے کائیلی جینر کی انسٹاگرام اسٹوری کا اسکرین شاٹ لیکر اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر اپ لوڈ کر دیا۔35 کروڑ سے زیادہ انسٹاگرام فالوورز رکھنے والی کائیلی جینر کو کون نہیں جانتا اور وہی ہوا سوشل میڈیا صارفین نے منال کی چوری کا بھانڈا پھوڑ دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں