کوہاٹ: پولیس نے بڑی تعداد میں اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

کوہاٹ پولیس نے بڑی تعداد میں اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے.کوہاٹ ہنگو روڈ پر کاغزئی چیک پوسٹ میں چیکنگ کے دوران موٹر کار سے ہتھیاروں کی کھیپ برآمد کرلی گئی.کارروائی میں ہتھیاروں کے بین الاضلاعی سمگلر محمد زاہد سکنہ زرغون خیل درہ آدم خیل کو حراست میں لیا گیا.خفیہ اطلاعات پر کارروائی ایس ایچ او کینٹ محمد افضل اور انکی پولیس ٹیم کی طرف سے عمل میں لائی گئی .پکڑے گئے اسلحے میں ایک مشین گن، 3 کلاشنکوف، 63 چارجرز اور 3400 کارتوس برآمد،انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی میں پکڑا جانیوالا اسلحہ درہ آدم خیل سے ٹل کے راستے وزیرستان سمگل کیا جارہا تھا.زیر حراست اسلحہ سمگلر کے خلاف تھانہ چھاؤنی میں مقدمہ درج کر لیا گیا.ابتدائی پوچھ گچھ میں گرفتار ملزم نے اسلحہ سمگل کرنے کا اعتراف جرم کر لیا ہے.زیر حراست اسلحہ سمگلر کو مزید تفتیش کیلئے انوسٹی گیشن ٹیم کے حوالے کر دیا گیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں