یوٹیوبر اور اداکار ارسلان نصیر نے شوبز شخصیات کے درمیان طلاق اور بریک اپ کی خبریں سامنے آنے اور بعد ازاں سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کیے جانے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ارسلان نصیر نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا کہ’ لڑکی لڑکے کو ایکسپوز کر رہی ہے، لڑکے کے دوست لڑکی کو ایکسپوز کر رہے ہیں، بیوی شوہر کو ایکسپوز کر رہی ہے، شوہر کے دوست بیوی کو اور ہم سب بیٹھ کر مزے لے رہے ہیں ‘۔
ارسلان نصیرنے اپنے پیغام میں درخواست کرتے ہوئے لکھا کہ ’اوروں کے پردے رکھو تاکہ اللہ تمہارے پردے قائم رکھے۔
دوسری جانب عفت عمر کی جانب سے شیئر کیا گیا پیغام بھی سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر زیر گردش ہے جس میں سینئر اداکارہ نے اداکار فیروز خان اور علیزا کی طلاق کے معاملے میں مکمل طور پر اہلیہ کی حمایت کی ہے۔
عفت عمر نے جاری سوشل میڈیا پیغام میں لکھا کہ’میں مکمل طور پر فیروز کی اہلیہ (علیزا ) کے ساتھ ہو ں، فیروز خان کے ساتھ کام کر چکی ہوں لہٰذا باآسانی بدسلوکی کو تصور کر سکتی ہوں‘۔یاد رہے کہ فیروز خان اور علیزا کے درمیان شادی کے 4 سال بعد طلاق ہوئی ہے جس کی دونوں کی جانب سے تصدیق بھی ہو گئی ہے۔
