روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید مہنگا، سٹاک مارکیٹ میں معمولی تیزی

لاہور: ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں بڑھوتری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد معمولی تیزی ریکارڈ کی گئی۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 49 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روےپ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 223.17 روپے سے بڑھ کر 223روپے 66 پیسے ہو گئی ہے۔
دوسری طرف اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت ایک روپیہ اضافہ کے بعد 231 روپے پر پہنچ گئی ہے۔اُدھر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد 30.95 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 42761.19 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.07 فیصد کی بہتری دیکھی گئی جبکہ 6 کروڑ 23 لاکھ 89 ہزار 56 شیئرز کا لین دین ہوا۔ جس کے باعث اربوں روپے کا فائدہ ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں