شادباغ: ڈولفن سکواڈ کی بڑی کا میابی،3 مسلح ڈاکوؤں میں سے 2ہلاک 1 گرفتار

شادباغ گندی بمبی ڈولفن سکواڈ کا ڈاکوؤں سے آمنا سامنا۔3 مسلح ڈاکومغلپورہ،فتح گڑھ،تاجپورہ و ملحقہ علاقوں میں وارداتیں کرنے کے بعد فرار تھے ۔ڈولفن نے دوران پٹرولنگ 3 مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا۔
ڈاکو ڈولفن ٹیم پر فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔ڈولفن ٹیم نے جوانمردی سے ڈاکوؤں کا تعاقب جاری رکھا۔ترجمان ڈولفن کے مطابق شادباغ سروس روڈ پر تیز رفتاری کیوجہ سے ٹرالی میں ٹکرانے سے 2 ڈاکو موقع پر جانبحق ہو گئے۔ڈولفن نے 1 ڈاکو کو زندہ گرفتار کرلیا۔ترجمان ڈولفن کے مطابق گرفتار ڈاکوؤں سےچھینے گئے موبائل،گھڑیاں،رقم وآتشیں اسلحہ برآمد ہوا۔ایس پی ڈولفن توقیر نعیم بھی موقع پر پہنچ گئے۔شہریوں کی کثیر تعداد موقع پر موجود،متاثرہ شہریوں نے ڈاکوؤں کو شناخت کرلیا۔کا مسلح ڈاکوؤں سے مقابلہ میں دو ڈاکو ہلاک

اپنا تبصرہ بھیجیں