مانگا مانڈی: ڈاکوؤں نے ملازمین کو یرغمال بناکر فلور مل لوٹ لی

لاہور: مانگامنڈی میں 12 ڈاکوؤں نےفلور مل لوٹ لی۔پولیس کے مطابق پہلے ڈاکو عمارت سے ملحقہ پولٹری فارم کی چھت پر چڑھے اور پھر فلور مل میں داخل ہوئے۔
پولیس نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے ملازمین کویرغمال بنایا اور الماری سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق فلور مل میں کیمرے نصب نہیں تھے تاہم واردات کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں