حکومت کی اتحادی جماعتوں کے قائدین کا اجلاس، وزیراعظم شہباز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار

اسلام آباد:حکومت کی اتحادی جماعتوں کے قائدین کا اجلاس، وزیراعظم شہباز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار,وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس وزیر اعظم ہاؤس میں منعقد ہوا .اجلاس آئینی تقرریوں کے حوالے سے ایک نکاتی ایجنڈے پر منعقد ہوا .تمام اتحادی جماعتوں نے آئینی تعیناتیوں کے حوالے سے فیصلے کا اختیار وزیراعظم شہباز شریف کو سونپ دیا .ان کا کہنا تھا وزیراعظم آپ جو بھی فیصلہ کریں گے، ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں ۔آپ وزیر اعظم ہیں اور آئین نے یہ اختیار اور استحقاق آپ کو سونپا ہے: سابق صدر اور شریک چیئرمین پی پی پی آصف علی زرداری نے اجلاس سے خطاب کیا۔مشاورت کرنے پر اتحادی جماعتوں نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے مکمل اعتماد کا اظہار کرنے پر اتحادی جماعتوں اور ان کی قیادت کا شکریہ ادا کیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں