صدر اور وزیراعظم سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ندیم کی الوداعی ملاقات

وزیراعظم شہبازشریف اور صدرِ مملکت عارف علوی سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے الوداعی ملاقات کی۔وزیراعظم شہباز شریف نے جنرل ندیم رضا کی دفاع وطن کو مزید مضبوط بنانے اور آرمی کے لیے خدمات کو سراہا۔وزیراعظم شہبازشریف نے جنرل ندیم رضا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان کے لیے آپ کی خدمات پر پوری قوم کو فخر ہے، آپ نے باوقار اور باصلاحیت افسر کے طور پر سی جےسی ایس سی شاندار خدمات انجام دیں۔
شہبازشریف نے جنرل ندیم رضا کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا اور انہیں اعزازی شیلڈ بھی پیش کی۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے بھی وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں