کراچی: پاک کالونی میں دہرے قتل کا ملزم گرفتار

کراچی: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پرانا گولی مار پاک کالونی سے دہرے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔سی ٹی ڈی کے انچارج چوہدری صفدر کے مطابق 19 اکتوبر کو 4 ملزمان نے بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہری کو مزاحمت پر فائرنگ کر کے قتل کیا تھا جس پر شاہین فورس کی ٹیم نے فائرنگ کی آواز سن کر ملزمان کا تعاقب کیا اور ان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس سے ایک اہلکار شہید ہوگیا تھا۔انچارج سی ٹی ڈی نے بتایا کہ واقعے کے مرکزی ملزم زاہد چنہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزم کو سی سی ٹی وی کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے، واردات کے روز ملزم بینک میں موجود تھا اور اس نے اپنے ساتھیوں کو بتایا تھا کہ شکیل احمد بینک سے رقم لے کر نکلا ہے۔
چوہدری صفدر کا کہنا تھا کہ ملزم زاہد چنہ گروہ کا ماسٹر مائنڈ ہے، وہ واردات کے بعد فرار ہوگیا تھا جب کہ ملزم ماضی میں بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔
انچار ج سی ٹی ڈی کے مطابق دہرے قتل میں ملوث اسی گینگ کا ایک ملزم ہلاک اور دوسرا گرفتار کیا جاچکا ہے جب کہ گروہ میں شامل چوتھے ملزم کی گرفتاری کے لیے کوشش جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں