پی آئی اے نے کسٹمر کیئر ویک کا آغاز کر دیا

کراچی: پی آئی اے انتظامیہ نے اپنے مہمانوں کی خاطر مدارات کے معیار کو بہتر بنانے کیلیے کسٹمر کیئر ویک کا آغاز کردیا.ترجمان پی آئی اے کے مطابق کسٹمر کیئر ویک 29 نومبر تا 4 دسمبر، پوری دنیا میں موجود پی آئی اے نیٹ ورک اور پروازوں پر منایا جارہا ہے۔کسٹمر کیئر ویک کا انعقاد پی آئی اے کے شعبہ ایچ آر کی سربراہی میں کیا جارہا ہے جس کا موٹو سروس وداے اسمائیل ہوگا۔کسٹمر کیئر ویک کے دوران ملازمین کی جانب سے مسافروں کی مہمان نوازی اور دیکھ بھال میں سبقت لے جانے پر انعامات بھی دیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں