لاہور؛ رات 10 بجے کے بعد کاروبار کرنیوالی مارکیٹوں کو 2لاکھ روپے جرمانے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے رات 10 بجے کے بعد کاروبار کرنے والی مارکیٹوں کو دو لاکھ روپے جرمانہ کرنے کا حکم دے دیا۔
سیکریٹری جنرل لاہور سپر مارکیٹ محمد عمران سلیم عدالت میں پیش ہوئے۔ سیکریٹری جنرل نے کہا کہ عدالت سے درخواست کرتا ہوں تاحیات رات 10 بجے مارکیٹیں بند کرنے کا حکم فرما دیں، ہم سکون میں آچکے ہیں اور سب دکاندار کا اس پر اتفاق ہے۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ مجھے خوشی ہوئی آپ کے الفاظ سن کر، ہمیں اپنا لائف اسٹائل تبدیل کرنا ہوگا۔ لاہور میں شادیوں میں جاری ون ڈش کی خلاف وزری پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔
عدالت نے سی سی پی او لاہور اور ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر افسران کو فوری احکامات پر عمل درآمد کروانے کی ہدایت کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں