کراچی کے علاقے قائد آباد میں پلاٹ کے تنازع پر 2 گروپوں میں فائرنگ ہوئی جس دوران 2 افراد زخمی ہوگئے تاہم پولیس ریفری بنی رہی۔ پولیس کے مطابق مدینہ ٹاؤن میں پلاٹ پر قبضہ کا تنازعہ مختار تنولی اور وسیم کے مابین ہوا، جس کے نتیجے میں 2 افراد مختیار اور مدثر زخمی ہوگئے تاہم پولیس اہلکار تماشائی بنے نظر آتے رہے۔جھگڑے اور ہاتھا پائی کے دوران پولیس اہلکاروں کی موجودگی کی ویڈیو سامنے آگئی ہے، جس میں پولیس اہلکار کو تماشا دیکھتے دیکھا جاسکتا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جھگڑے کی اطلاع پر پولیس اہلکار موقع پر پہنچے تاہم پولیس کے پہنچنے پر تصادم ہوگیا ، دونوں پارٹیوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
