گرفتاری کا خدشہ ، عمران خان نےاسلام آبا ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے گرفتاری کے خدشے پراسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت لی ہے۔ نیب سمیت کسی بھی ادارے کو گرفتاری سے روکا جائے۔
عمران خان نے عدالت سے درخواست پر آج ہی سماعت کی استدعا بھی کی ہے۔ عمران خان توشہ خانہ کیس میں آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہورہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں